Thursday, December 15, 2016

Yesu mashi ki Pedash

اب یسوع کی پیدائش اس طرح ہوئ کہ جب اس کی ماں مریم کی منگنی یوسف کے ساتھ ہو گئ تو ان کے اکٹھے ہونے سے پہلے وح القدس کی قدرت سے حاملہ پائ گئ۔ پس اس کے شوہر یوسف نے جو راستباز تھا اور اسے بد نام نہیں کرنا چاہتا تھا اسے چپکے سے چھوڑ دینے کا ارادہ کیا۔ وہ ان باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کے فرشتہ نے اسے خواب میں دکھائ دے کر کہا اے یوسف! ابن داؤد! اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو کچھ اس کے پیٹ میں ہے وہ روح القدس کی قدرت سے ہے۔ اس کے بیٹا ہو گا اور تو اس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو ان کے  گناہوں سے نجات دے گا۔ یہ سب اس لیۓ ہوا کہ جو نبی کی معرفت کہا تھا ہو پورا ہو کہ "دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی اور بیٹا جنیگی اور اس کا نام عمانویل رکھیں گے جسکا ترجمہ ہے خدا ہمارے ساتھ"۔
پس یوسف نے نیند سے جاگ کر ویسا ہی کیا جیسا خداوند کے فرشتہ نے اسے حکم دیا تھا اور اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آیا اور اس کو نہ جانا جب تک اس کے بیٹا نہ ہوا اور اس کا نام یسوع رکھا۔ متی کی انجیل 18:1--25وہ ر

No comments:

Post a Comment

Disqus Shortname

Comments system